Sunday, November 22, 2009
DESTROY THE PAKISTAN CARTEL
DESTROY THE PAKISTAN CARTEL (INCLUDING CURRENT MEDIA PERSONS,JOURNALISTS,NAWAZ LEAGUE,LAWYERS AND JUDGES AND SOME OTHER GROUPS)
پاکستان میں آج کل کے وہ تمام لوگ جو میڈیا میں ان ہیں ، دیکھا جائے تو وہی پاکستان کو تباہ کررہے ہیں، ٹی وی کے اینکھر پرسن ہوں ، یا نام نہاد صحافی یا سیاستدان یا وکلا اور ججز یا منافق سیاسی جماعتیں اور ان کے پارسا دکھائی دینے والے چہرے ۔جو ٹی پر آکر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ، مندرجہ بالا یہ تمام شعبوں کے افراد دیوانوں کی طرح ہر وقت آئین ، آئین، آمریت آمریت کی رٹ لگائے رکھتے ہیں ، اور سمجھتے ہیں کہ ان ٹولز کے استعمال سے وہ عوام کو مستقل بے وقوف بناتے رہیں گے۔ ان لوگوں نے اپنے گٹھ جوڑ سے ملک کو ایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کی تلافی اب ممکن نظر نہیں آتی ، پچھلے تین سالوں میں ملک کی معیشت ، سیاست ، عوام کی حالت اشیا کی قیمتوں ، غرض یہ کہ ہر شعبے میں تباہی ہی تباہی ہوئی ہے ، 1999 میں نواز شریف ملک کو جس تباہی کے دہانے پر چھوڑ گیا تھا، آج ملک کی حالت اس سے بھی کہیں ذیادہ خراب ہے، ننانوے سے دو ہزار سات تک کا دور اس کی الٹ تصویر پیش کرتا ہے ، جب ملک میں بتدریج ترقی کا عمل جاری تھا، مہنگائی کم ہورہی تھی ، مثبت سیاسی فضا پروان چڑھ رہی تھی، ایکسپورٹ بڑھ رہی تھیں، زرمبادلہ کے ذخائر عروج پر تھے، ڈالر کنٹڑول میں تھا، سرمایہ کاری آرہی تھی ، ملک میں سڑکوں اور پلوں کے آئے دن منصوبے شروع ہوتے تھے ، امن و امان کی صورتحال قابو میں تھی ، حکومت اور ملکی قیادت الزام تراشی اور بدزبانی سے پرہیز کرتی تھی، مسائل اس وقت بھی تھے جنھیں حل کرنے کے لئے صدر مشرف کا وژن بھی موجود تھے۔ یہی وجہ ہے، اس وقت ملک میں کرپشن کا گراف گر رہا تھا ۔ ملک اس پوزیشن میں آگیا تھا کہ آئی ایم ایف کو بائے بائے کہہ دیا گیا تھا، شاید یہی بات نام نہاداینکھر پرسنز، صحافیوں سیاستدانوں، وکلا اور ججز کو پسند نہیں آئی ، چنانچہ مشرف کے خلاف ایک منظم لیکن مجرمانہ مہم چلائی گئی ، اور اس مہم میں پیسے کو پانی کی طرح لٹایا گیا، بتایا جاتا ہے کہ نواز شریف اور اس کے حامی سرماداروں نے اس مہم کے لئے اربوں روپے کا پول قائم کیا۔جسے میڈیا اور وکلا اور دیگر گروپوں کی مہم کے لئے استعمال کیا گیا۔ چنانچہ ہم نے دیکھا کہ مجرمانہ مہم کامیاب ہوگئی ، اور مشرف جیسا وژنری لیڈر آج اقتدار میں نہیں ہے ، آج نواز اور زرداری جیسے لوگ، ان ہی کے جیسا میڈیا ، وکلا ججز اور سرمایہ دار منظر عام پر ہیں ، اور روز اپنی شکلیں عوام کو دکھا کر ، جھوٹی بکواس کرکے اپنی برائیوں کی دلیلیں پیش کرکے، عوامم کا دل جلاتے ہیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اے لوگوں اپنا دل کیوں جلاتے ہو ، تم ہی نے ان بدکرداروں کو ووٹ دیئے تھے ، آج دل کیوں جلاتے ہو، تم نے مردہ ذہنوں کی طرح ان ہی لوگوں کو سنا، دیکھا اور ان پر یقین کیا، اسی لئے بربادی تمھارا مقدر بنی تو غم کیسا ،،،،، خدا اس قوم کی تقدیر نہیں بدلتا ، جسے خود اپنی تقدیر بدلنے کی چاہ نہ ہو ۔
Tuesday, November 10, 2009
Pervez Musharraf and his ex " Allies"
Pervez Musharraf and his ex "Allies"
انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ وہ لوگ جو ایک زمانے میں سابق صدر پرویز مشرف کے نام کے گن گاتے تھے، وہ آج انھیں تنہا چھوڑ گئے ہیں ، ان کے پاس انھیں تنہا چھوڑنے کی حالانکہ کوئی وجہ بھی نہیں ہے، لیکن یہ ان لوگوں کی بزدلی ہی کہی جائے گی کہ ، انھوں نے مشرف سے بے وفائی کا راستہ اختیار کیا، انھوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ انھیں آٹھ سال سیاست میں رواں رکھنے میں سابق صدر کی کتنی مہربانی شامل رہی تھی، یہ مسلم لیگ قاف والے ہیں۔ جو سابق صدر کو دس بار وردی میں منتخب کرانے کی بات کرتے تھے ، آج ان میں اتنا دم نہیں ہے کہ سابق صدر کے خلاف استعمال ہونے والی گندی زبان پر احتجاج ہی کرسکیں ، ان میں اتنی جرات نہیں ہے کہ پرویز مشرف پر لگنے والے جھوٹے الزامات کا دفاع کرسکیں ، یہ بزدل لوگ میڈیا کے چند اینکھر پرسنز ، بد تہذیب وکلا، جانبدار ججوں اور نواز لیگ کے جارحانہ رویئے سے خوفذدہ ہیں ۔
اسی طرح ایم کیو ایم بھی حق کی بات کہنے سے قاصر ہے۔ وہ سابق صدر کو بائے بائے کہہ چکے ہیں ، حالانکہ انھیں پتا ہے کہ ایم کیو ایم جیسی تنظیم کو قومی دھارے میں لانے والے سابق صدر ہی تھے ، ایم کیو ایم کو بھی پتا ہوگا کہ سابق صدر کو ایک زمانے میں ایم کیو ایم کی حمایت کے فیصلے پر ایجنسیوں کی کتنی مخالفت کا سامنا رہا ہوگا، تاہم انھوں نے مفاہمانہ روش اختیار کرکے ایم کیو ایم کو رویہ بدلنے پر مجبور کردیا، اور آج ایم کیو ایم دہشت گردی کی مذمت کرنے والی اور ملک گیر جماعت کہلاتی ہے ۔
سابق صدر کے "سابق ساتھیوں" کے پاس آج یہ بھی کہنے کو نہیں ہے کہ ، نمبر ایک : یہ مشرف ہی تھا جس نے ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا، 2: وردی میں ہونے کے باوجود کسی پر ڈنڈا نہیں اٹھایا، 3: میڈیا کو آزاد کیا، بلکہ ترقی دی، ملک کو اقتصادی خوشحالی دی 4: پہلی بار ملک کو ایک پالیسی دی ، عالمی سطح پر نام دیا، 5:ملک میں سرمایہ کاری لایا، لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا، 6 : ملک میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا سڑکیں پل اور ڈیمز بنائے ،7: گوادر پورٹ، نادرہ کا محکمہ ، قومی تعمیر نو بیورو بنایا، جس کی بدولت آج مقامی حکومتیں ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچا رہی ہیں 8: کشمیر اور صوبہ سرحد کے زلزلے کے بعد ایک عظیم مہم چلائی جس سے تباہ حال لوگوں کو دوبارہ پائوں پر کھڑا ہونے کا موقع ملا اور ان کے علاقوں میں ایسی مثالی ترقی ہوئی جس کا اعتراف اقوام متحدہ نے ایرا کو ایوارڈ دے کر کیا۔ 9 : ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا، پہلی بار کسی اسمبلی نے پانچ سال پورے کئے 10: وعدے کے مطابق وردی اتاری 11: منصفانہ الیکشن کرائے جس میں ناسمجھ پاکستانی قوم کو پورا موقع دیا کہ وہ نواز اور زرداری جیسے لوگوں کو پھر منتخب کریں۔ مشرف کے سابق حامیوں کے پاس لگتا ہے الفاظ ختم ہوگئے ہیں ،یا واقعی وہ غلط لوگ تھے، جن پر مشرف نے اعتبار کیا۔
یہ مشرف کا ہی طرف ہے کہ جس نے پچھلے دو سال کے دوران سیاسی مخالفین، وکلا ،ججوں اور ٹی وی اینکھرز کی بد زبانی کا کوئی جواب نہیں دیا ، یہ عناصر آج بھی عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بدزبانی میں مصروف ہیں ۔ اور پاکستانی عوام معذور ذہن افراد کی طرح سب کچھ بس دیکھے جارہے ہیں
Musharraf did not say any thing about zardari
Musharraf did not say any thing about zardari:Barrister Muhammad Ali Saif
ہمارے ملک میں سیاستدان بغیر تصدیق کئے بعض معاملات پر رائے زنی شروع کردیتے ہیں ، ایسا ہی امریکی صحافی سیمور ہرش کے اس مضمون کی اشاعت کے بعد ہوا، جس میں سیمور ہرش نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایک انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا تھا، اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد پاکستان کے ہر مشرف مخالف شخص نے ٹی وی پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ، اور ایک بے بنیاد بات کو آگے بڑھایا۔ اس بارے میں سابق صدر پرویز مشرف کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا کہ سابق صدر نے آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے، سیمور ہرش سے ان کی گفتگو ڈھائی ماہ قبل ہوئی تھی، جسے توڑ مروڑ کر اب شائع کرانا ایک سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیمور ہرش نے ڈھائی ماہ قبل ہونے والی بات چیت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔اس گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں کی تھی ۔نہ ہی صدر زرداری پر کوئی الزام لگایا۔ موجودہ ملکی صورتحال پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار عوامی مسائل بھول کر ذاتیات کی جنگ لڑرہے ہیں،موجودہ دورکے مسائل کسی بدترین مارشل لاء سے بھی زیادہ ہیں ، اور جمہوریت کے دعویداروں کے اس طرزعمل کے اثرات صرف عوام کو بھگتنا پڑرہے ہیں
Thursday, November 5, 2009
حیرت انگیز جانور AMAZING ANIMAL
ایک حیرت انگیز جانور ، خدا کی کرشمہ سازیاں
مولڈی سلوتھ کو دنیا کا سست ترین جانور کہا جاتا ہے ، یہ امیزون کے جنگلات کی ان نسلوں میں سے ایک ہے، جنھیں آپ کہیں اور نہیں پاسکتے ، جنوبی امریکا کا خطہ جنگلاتی اس کا دیس ہے، یہ ریچھ کی نسل سے مشابہ ہوتا ہے، لیکن اس کا مسکن بندروں کے علاقے ہیں ۔ مولڈی اپنی سست رفتاری کی بنا پر درخت کی چوٹی تک پہنچنے میں گھنٹوں لگا دیتا ہے ۔ دیکھتے قدرت کی عظیم تخلیق کاریاں
مولڈی سلوتھ کو دنیا کا سست ترین جانور کہا جاتا ہے ، یہ امیزون کے جنگلات کی ان نسلوں میں سے ایک ہے، جنھیں آپ کہیں اور نہیں پاسکتے ، جنوبی امریکا کا خطہ جنگلاتی اس کا دیس ہے، یہ ریچھ کی نسل سے مشابہ ہوتا ہے، لیکن اس کا مسکن بندروں کے علاقے ہیں ۔ مولڈی اپنی سست رفتاری کی بنا پر درخت کی چوٹی تک پہنچنے میں گھنٹوں لگا دیتا ہے ۔ دیکھتے قدرت کی عظیم تخلیق کاریاں
Wednesday, November 4, 2009
Musharraf make media Free and Independent in Pakistan
Musharraf make media Free and Independent in Pakistan
Pervez Musharraf Leader of Nation, Builder of pakistan Founder of Reconciliation in Pakistan
Pervez Musharraf Leader of Nation, Builder of pakistan Founder of Reconciliation in Pakistan.
Sunday, November 1, 2009
Aishwarya rai ' s 36 Birthday
Aishwarya rai ' s 36 Birthday
ایشوریا رائے36 برس کی ہوگئی ہیں اور آج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ سدابہارخوبصورتی کے حوالے سے دنیا بھرمیں شہرت پانے والی ایشوریا رائے یکم نومبر 1973 کومینگلور میں کرشنا رائے راج کے گھر میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے ابتدائی تعلیم آریا ودیا مندر اسکول میں حاصل کی اور جئے ہند کالج سے آرکی ٹیکچر کی ڈگری لی،لیکن ذیادہ مقبولیت انھیں بطور ماڈل ملی ۔1997 میں انھوں نے مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرلیا،جس کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کے ساتھ20 اپریل2007 کو شادی کرلی۔انھوں نے ہالی وڈ کی فلم برائڈ اینڈ پریجوئیڈس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ہالی وڈ میں بھی خود کومنوایا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)