Sunday, November 22, 2009
DESTROY THE PAKISTAN CARTEL
DESTROY THE PAKISTAN CARTEL (INCLUDING CURRENT MEDIA PERSONS,JOURNALISTS,NAWAZ LEAGUE,LAWYERS AND JUDGES AND SOME OTHER GROUPS)
پاکستان میں آج کل کے وہ تمام لوگ جو میڈیا میں ان ہیں ، دیکھا جائے تو وہی پاکستان کو تباہ کررہے ہیں، ٹی وی کے اینکھر پرسن ہوں ، یا نام نہاد صحافی یا سیاستدان یا وکلا اور ججز یا منافق سیاسی جماعتیں اور ان کے پارسا دکھائی دینے والے چہرے ۔جو ٹی پر آکر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ، مندرجہ بالا یہ تمام شعبوں کے افراد دیوانوں کی طرح ہر وقت آئین ، آئین، آمریت آمریت کی رٹ لگائے رکھتے ہیں ، اور سمجھتے ہیں کہ ان ٹولز کے استعمال سے وہ عوام کو مستقل بے وقوف بناتے رہیں گے۔ ان لوگوں نے اپنے گٹھ جوڑ سے ملک کو ایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کی تلافی اب ممکن نظر نہیں آتی ، پچھلے تین سالوں میں ملک کی معیشت ، سیاست ، عوام کی حالت اشیا کی قیمتوں ، غرض یہ کہ ہر شعبے میں تباہی ہی تباہی ہوئی ہے ، 1999 میں نواز شریف ملک کو جس تباہی کے دہانے پر چھوڑ گیا تھا، آج ملک کی حالت اس سے بھی کہیں ذیادہ خراب ہے، ننانوے سے دو ہزار سات تک کا دور اس کی الٹ تصویر پیش کرتا ہے ، جب ملک میں بتدریج ترقی کا عمل جاری تھا، مہنگائی کم ہورہی تھی ، مثبت سیاسی فضا پروان چڑھ رہی تھی، ایکسپورٹ بڑھ رہی تھیں، زرمبادلہ کے ذخائر عروج پر تھے، ڈالر کنٹڑول میں تھا، سرمایہ کاری آرہی تھی ، ملک میں سڑکوں اور پلوں کے آئے دن منصوبے شروع ہوتے تھے ، امن و امان کی صورتحال قابو میں تھی ، حکومت اور ملکی قیادت الزام تراشی اور بدزبانی سے پرہیز کرتی تھی، مسائل اس وقت بھی تھے جنھیں حل کرنے کے لئے صدر مشرف کا وژن بھی موجود تھے۔ یہی وجہ ہے، اس وقت ملک میں کرپشن کا گراف گر رہا تھا ۔ ملک اس پوزیشن میں آگیا تھا کہ آئی ایم ایف کو بائے بائے کہہ دیا گیا تھا، شاید یہی بات نام نہاداینکھر پرسنز، صحافیوں سیاستدانوں، وکلا اور ججز کو پسند نہیں آئی ، چنانچہ مشرف کے خلاف ایک منظم لیکن مجرمانہ مہم چلائی گئی ، اور اس مہم میں پیسے کو پانی کی طرح لٹایا گیا، بتایا جاتا ہے کہ نواز شریف اور اس کے حامی سرماداروں نے اس مہم کے لئے اربوں روپے کا پول قائم کیا۔جسے میڈیا اور وکلا اور دیگر گروپوں کی مہم کے لئے استعمال کیا گیا۔ چنانچہ ہم نے دیکھا کہ مجرمانہ مہم کامیاب ہوگئی ، اور مشرف جیسا وژنری لیڈر آج اقتدار میں نہیں ہے ، آج نواز اور زرداری جیسے لوگ، ان ہی کے جیسا میڈیا ، وکلا ججز اور سرمایہ دار منظر عام پر ہیں ، اور روز اپنی شکلیں عوام کو دکھا کر ، جھوٹی بکواس کرکے اپنی برائیوں کی دلیلیں پیش کرکے، عوامم کا دل جلاتے ہیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اے لوگوں اپنا دل کیوں جلاتے ہو ، تم ہی نے ان بدکرداروں کو ووٹ دیئے تھے ، آج دل کیوں جلاتے ہو، تم نے مردہ ذہنوں کی طرح ان ہی لوگوں کو سنا، دیکھا اور ان پر یقین کیا، اسی لئے بربادی تمھارا مقدر بنی تو غم کیسا ،،،،، خدا اس قوم کی تقدیر نہیں بدلتا ، جسے خود اپنی تقدیر بدلنے کی چاہ نہ ہو ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment