Tuesday, November 10, 2009

Musharraf did not say any thing about zardari



Musharraf did not say any thing about zardari:Barrister Muhammad Ali Saif

ہمارے ملک میں سیاستدان بغیر تصدیق کئے بعض معاملات پر رائے زنی شروع کردیتے ہیں ، ایسا ہی امریکی صحافی سیمور ہرش کے اس مضمون کی اشاعت کے بعد ہوا، جس میں سیمور ہرش نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایک انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا تھا، اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد پاکستان کے ہر مشرف مخالف شخص نے ٹی وی پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ، اور ایک بے بنیاد بات کو آگے بڑھایا۔ اس بارے میں سابق صدر پرویز مشرف کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا کہ سابق صدر نے آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے، سیمور ہرش سے ان کی گفتگو ڈھائی ماہ قبل ہوئی تھی، جسے توڑ مروڑ کر اب شائع کرانا ایک سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیمور ہرش نے ڈھائی ماہ قبل ہونے والی بات چیت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔اس گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں کی تھی ۔نہ ہی صدر زرداری پر کوئی الزام لگایا۔ موجودہ ملکی صورتحال پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار عوامی مسائل بھول کر ذاتیات کی جنگ لڑرہے ہیں،موجودہ دورکے مسائل کسی بدترین مارشل لاء سے بھی زیادہ ہیں ، اور جمہوریت کے دعویداروں کے اس طرزعمل کے اثرات صرف عوام کو بھگتنا پڑرہے ہیں

No comments: