Arthritis and its cure .
جوڑوں کا درد یعنی گٹھیا کا مرض
Arthritis' means inflammation of a joint and the two major
forms of arthritis are Osteoarthritis and Rheumatoid arthritis.
Common in the elderly is the Osteoarthritis; this mainly affects
the weight-bearing joints such as the hips, spine, knees, elbows
and also the finger joints. The cartilage is worn away producing
pain and stiffness. Rheumatoid arthritis can affect the whole
body not just the joints.
* جوڑوں کے مرض میں وہ پھل اور سبزیاں بہت فائدہ مند ہیں ، جن میں وٹامن سی اور ای پایا جاتا ہو۔مرض زیادہ ہونے کی صورت میں وٹامن کی گولیاں بھی استعمال کی جائیں،
* مچھلی ذیادہ کھائی جائے۔ساتھ ہی مچھلی کا تیل بھی استعمال کیا جائے۔لیکن باقی جانوروں کے گوشت سے پرہیز کیا جائے۔
* گریپ فروٹ ،انناس، زیتون،شہد، انجیر،اور کلونجی کو بطور غذا خوب استعمال کیا جائے۔یہ غزائیں بہت فائدہ مند ہیں
* زیتون اور کلونجی کے تیل کی مالش بھی کی جائے۔
*دار چینی کی چائے بھی آرتھرائٹس میں اچھا اثر رکھتی ہے۔یہ جسم میں انسولین کی کمی بھی پوری کرنے میں مدد کرتی ہے۔
*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انناس کے رس میں “بروملین“ نامی جز پایا گیا جسے جوڑوں کے درد میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔زخموں، جوڑوں کے درد سوجن اور سرجری کے بعد انناس کا رس معمولات میں ضرور شامل کریں
انجیر کے بارے میں ارشاد نبوی ( یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے اور جوڑوں کا درد میں مفید ہے)
بر طا نو ی ما ہرین کی ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق مچھلی کا تیل جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے
گریپ فروٹ کرکری ہڈيوں ميں جمع ہونے والے کيلشيم کو جسم سے نکال باہر کرتا ہے۔جوڑوں کی تکليف میں اس کا رس خراب مادوں کو خارج کر کے درد دور کر ديتا ہے۔
جوڑوں کے درد میں فائدہ پہنچانے والا ایک قدیم نسخہ بھی درج ذیل ہے
کھٹہ تلخ‘ پھٹکڑی سرخ‘ آنبہ ہلدی‘ السی ہر ایک 100 گرام سب کو کوٹ کر 3 کلو پانی میں ابالیں۔ ایک کلو باقی بچنے پر چھان کر اس میں ایک کلو خالص تل کا تیل ڈال کر، بالکل ہلکی آنچ میں سارا دن پکائیں، جب پانی جل جائے تو اتار کر اس میں 50 گرام رتن جوت ڈال کر 3 دن رکھ چھوڑیں ۔ رتن جوت گرم گرم میں ڈالیں۔3 دن کے بعد چھان کر محفوظ کر لیں ‘ کراماتی تیل تیار ہے۔
Tuesday, February 2, 2010
Sunday, January 24, 2010
Pervez Musharraf most popular Pakistani leader on Facebook , سابق صدر پرویز مشرف فیس بک پر پاکستان کے سب سے مقبول رہنما بن گئے
Pervez Musharraf most popular Pakistani leader on Facebook , سابق صدر پرویز مشرف فیس بک پر پاکستان کے سب سے مقبول رہنما بن گئے
The face of Pakistani leadership may be entirely different now compared to a few years back but the Facebook fan club of former president General (r) Pervez Musharraf with over 100,000 fans shows that the former president still rules the roost, at least in the cyberworld, beating President Asif Ali Zardari’s page, which has over 86,000 fans.
However, no other leader is even close to Musharraf and Zardari on the most popular social networking website in the world, as two-time prime minister Nawaz Sharif languishes in third place with merely 6,000 fans.
It was noticed from the comments on the page that some young fans of Musharraf were keen to see him back in power and had expressed this desire in different ways.
سابق صدر پرویز مشرف فیس بک پر پاکستان کے سب سے مقبول رہنما بن گئے ہیں،جہاں ان کے فینز کی تعداد دو ماہ میں ایک لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے ۔سابق صدر پرویز مشرف نے تھوڑے عرصہ قبل ہی خود کو فیس بک پر لانچ کیا تھا، جہاں چوبیس جنوری سن دو ہزار دس تک ایک لاکھ دس ہزار افراد ان کے فین بن چکے ہیں اور روزانہ اس تعداد میں ایک ہزار سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کے بھی فین بک پر چھیاسی ہزار فین ہیں ۔ جبکہ نواز شریف کے فینز کی تعداد صرف چھ ہزار ہے۔رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے فینز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔نوجوانوں کا خیال ہے کہ سابق صدر مشرف ایک حقیقت پسند انسان ہیں،جنھوں نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی۔ان پر الزامات لگانے والے وہی لوگ ہیں جو روایئتی سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری کے خواہاں ہیں۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف الزامات بس الزام تراشیوں اور بدزبانی تک ہی محدود ہے۔لیکن ٹھوس حقیقت کوئی نہیں
Sunday, December 20, 2009
pakistan recieved 1st awacs system from sweeden,that agreement was signed in pervez musharraf's government
pakistan recieved 1st awacs system from sweeden,that agreement was signed in pervez musharraf's government
پاک فضائیہ کو فضائوں کی نگرانی کرنے والا طیارہ اواکس مل گیا ہے ۔ یہ سویڈن میں تیار کردہ ساب2000 طیارہ ہے ۔ ائیربورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول ائیرکرافٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے، پاک فضائیہ چار سو کلو میٹر کے سرکل میں، دشمن کے کسی بھی ایئر آبجیکٹ کا پتا لگانے کے قابل ہوگئی ہے، یہ طیارہ زمین اور سمندر سے تیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے پاک بحریہ کو بھی حفاظتی کور مل جائے گا۔ اس طیارے کے حصول کا معاہدہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں عمل میں آیا تھا، اور ایسے تین طیارے مزید ملیں گے
Sunday, November 22, 2009
DESTROY THE PAKISTAN CARTEL
DESTROY THE PAKISTAN CARTEL (INCLUDING CURRENT MEDIA PERSONS,JOURNALISTS,NAWAZ LEAGUE,LAWYERS AND JUDGES AND SOME OTHER GROUPS)
پاکستان میں آج کل کے وہ تمام لوگ جو میڈیا میں ان ہیں ، دیکھا جائے تو وہی پاکستان کو تباہ کررہے ہیں، ٹی وی کے اینکھر پرسن ہوں ، یا نام نہاد صحافی یا سیاستدان یا وکلا اور ججز یا منافق سیاسی جماعتیں اور ان کے پارسا دکھائی دینے والے چہرے ۔جو ٹی پر آکر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ، مندرجہ بالا یہ تمام شعبوں کے افراد دیوانوں کی طرح ہر وقت آئین ، آئین، آمریت آمریت کی رٹ لگائے رکھتے ہیں ، اور سمجھتے ہیں کہ ان ٹولز کے استعمال سے وہ عوام کو مستقل بے وقوف بناتے رہیں گے۔ ان لوگوں نے اپنے گٹھ جوڑ سے ملک کو ایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کی تلافی اب ممکن نظر نہیں آتی ، پچھلے تین سالوں میں ملک کی معیشت ، سیاست ، عوام کی حالت اشیا کی قیمتوں ، غرض یہ کہ ہر شعبے میں تباہی ہی تباہی ہوئی ہے ، 1999 میں نواز شریف ملک کو جس تباہی کے دہانے پر چھوڑ گیا تھا، آج ملک کی حالت اس سے بھی کہیں ذیادہ خراب ہے، ننانوے سے دو ہزار سات تک کا دور اس کی الٹ تصویر پیش کرتا ہے ، جب ملک میں بتدریج ترقی کا عمل جاری تھا، مہنگائی کم ہورہی تھی ، مثبت سیاسی فضا پروان چڑھ رہی تھی، ایکسپورٹ بڑھ رہی تھیں، زرمبادلہ کے ذخائر عروج پر تھے، ڈالر کنٹڑول میں تھا، سرمایہ کاری آرہی تھی ، ملک میں سڑکوں اور پلوں کے آئے دن منصوبے شروع ہوتے تھے ، امن و امان کی صورتحال قابو میں تھی ، حکومت اور ملکی قیادت الزام تراشی اور بدزبانی سے پرہیز کرتی تھی، مسائل اس وقت بھی تھے جنھیں حل کرنے کے لئے صدر مشرف کا وژن بھی موجود تھے۔ یہی وجہ ہے، اس وقت ملک میں کرپشن کا گراف گر رہا تھا ۔ ملک اس پوزیشن میں آگیا تھا کہ آئی ایم ایف کو بائے بائے کہہ دیا گیا تھا، شاید یہی بات نام نہاداینکھر پرسنز، صحافیوں سیاستدانوں، وکلا اور ججز کو پسند نہیں آئی ، چنانچہ مشرف کے خلاف ایک منظم لیکن مجرمانہ مہم چلائی گئی ، اور اس مہم میں پیسے کو پانی کی طرح لٹایا گیا، بتایا جاتا ہے کہ نواز شریف اور اس کے حامی سرماداروں نے اس مہم کے لئے اربوں روپے کا پول قائم کیا۔جسے میڈیا اور وکلا اور دیگر گروپوں کی مہم کے لئے استعمال کیا گیا۔ چنانچہ ہم نے دیکھا کہ مجرمانہ مہم کامیاب ہوگئی ، اور مشرف جیسا وژنری لیڈر آج اقتدار میں نہیں ہے ، آج نواز اور زرداری جیسے لوگ، ان ہی کے جیسا میڈیا ، وکلا ججز اور سرمایہ دار منظر عام پر ہیں ، اور روز اپنی شکلیں عوام کو دکھا کر ، جھوٹی بکواس کرکے اپنی برائیوں کی دلیلیں پیش کرکے، عوامم کا دل جلاتے ہیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اے لوگوں اپنا دل کیوں جلاتے ہو ، تم ہی نے ان بدکرداروں کو ووٹ دیئے تھے ، آج دل کیوں جلاتے ہو، تم نے مردہ ذہنوں کی طرح ان ہی لوگوں کو سنا، دیکھا اور ان پر یقین کیا، اسی لئے بربادی تمھارا مقدر بنی تو غم کیسا ،،،،، خدا اس قوم کی تقدیر نہیں بدلتا ، جسے خود اپنی تقدیر بدلنے کی چاہ نہ ہو ۔
Tuesday, November 10, 2009
Pervez Musharraf and his ex " Allies"
Pervez Musharraf and his ex "Allies"
انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ وہ لوگ جو ایک زمانے میں سابق صدر پرویز مشرف کے نام کے گن گاتے تھے، وہ آج انھیں تنہا چھوڑ گئے ہیں ، ان کے پاس انھیں تنہا چھوڑنے کی حالانکہ کوئی وجہ بھی نہیں ہے، لیکن یہ ان لوگوں کی بزدلی ہی کہی جائے گی کہ ، انھوں نے مشرف سے بے وفائی کا راستہ اختیار کیا، انھوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ انھیں آٹھ سال سیاست میں رواں رکھنے میں سابق صدر کی کتنی مہربانی شامل رہی تھی، یہ مسلم لیگ قاف والے ہیں۔ جو سابق صدر کو دس بار وردی میں منتخب کرانے کی بات کرتے تھے ، آج ان میں اتنا دم نہیں ہے کہ سابق صدر کے خلاف استعمال ہونے والی گندی زبان پر احتجاج ہی کرسکیں ، ان میں اتنی جرات نہیں ہے کہ پرویز مشرف پر لگنے والے جھوٹے الزامات کا دفاع کرسکیں ، یہ بزدل لوگ میڈیا کے چند اینکھر پرسنز ، بد تہذیب وکلا، جانبدار ججوں اور نواز لیگ کے جارحانہ رویئے سے خوفذدہ ہیں ۔
اسی طرح ایم کیو ایم بھی حق کی بات کہنے سے قاصر ہے۔ وہ سابق صدر کو بائے بائے کہہ چکے ہیں ، حالانکہ انھیں پتا ہے کہ ایم کیو ایم جیسی تنظیم کو قومی دھارے میں لانے والے سابق صدر ہی تھے ، ایم کیو ایم کو بھی پتا ہوگا کہ سابق صدر کو ایک زمانے میں ایم کیو ایم کی حمایت کے فیصلے پر ایجنسیوں کی کتنی مخالفت کا سامنا رہا ہوگا، تاہم انھوں نے مفاہمانہ روش اختیار کرکے ایم کیو ایم کو رویہ بدلنے پر مجبور کردیا، اور آج ایم کیو ایم دہشت گردی کی مذمت کرنے والی اور ملک گیر جماعت کہلاتی ہے ۔
سابق صدر کے "سابق ساتھیوں" کے پاس آج یہ بھی کہنے کو نہیں ہے کہ ، نمبر ایک : یہ مشرف ہی تھا جس نے ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا، 2: وردی میں ہونے کے باوجود کسی پر ڈنڈا نہیں اٹھایا، 3: میڈیا کو آزاد کیا، بلکہ ترقی دی، ملک کو اقتصادی خوشحالی دی 4: پہلی بار ملک کو ایک پالیسی دی ، عالمی سطح پر نام دیا، 5:ملک میں سرمایہ کاری لایا، لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا، 6 : ملک میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا سڑکیں پل اور ڈیمز بنائے ،7: گوادر پورٹ، نادرہ کا محکمہ ، قومی تعمیر نو بیورو بنایا، جس کی بدولت آج مقامی حکومتیں ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچا رہی ہیں 8: کشمیر اور صوبہ سرحد کے زلزلے کے بعد ایک عظیم مہم چلائی جس سے تباہ حال لوگوں کو دوبارہ پائوں پر کھڑا ہونے کا موقع ملا اور ان کے علاقوں میں ایسی مثالی ترقی ہوئی جس کا اعتراف اقوام متحدہ نے ایرا کو ایوارڈ دے کر کیا۔ 9 : ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا، پہلی بار کسی اسمبلی نے پانچ سال پورے کئے 10: وعدے کے مطابق وردی اتاری 11: منصفانہ الیکشن کرائے جس میں ناسمجھ پاکستانی قوم کو پورا موقع دیا کہ وہ نواز اور زرداری جیسے لوگوں کو پھر منتخب کریں۔ مشرف کے سابق حامیوں کے پاس لگتا ہے الفاظ ختم ہوگئے ہیں ،یا واقعی وہ غلط لوگ تھے، جن پر مشرف نے اعتبار کیا۔
یہ مشرف کا ہی طرف ہے کہ جس نے پچھلے دو سال کے دوران سیاسی مخالفین، وکلا ،ججوں اور ٹی وی اینکھرز کی بد زبانی کا کوئی جواب نہیں دیا ، یہ عناصر آج بھی عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بدزبانی میں مصروف ہیں ۔ اور پاکستانی عوام معذور ذہن افراد کی طرح سب کچھ بس دیکھے جارہے ہیں
Musharraf did not say any thing about zardari
Musharraf did not say any thing about zardari:Barrister Muhammad Ali Saif
ہمارے ملک میں سیاستدان بغیر تصدیق کئے بعض معاملات پر رائے زنی شروع کردیتے ہیں ، ایسا ہی امریکی صحافی سیمور ہرش کے اس مضمون کی اشاعت کے بعد ہوا، جس میں سیمور ہرش نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایک انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا تھا، اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد پاکستان کے ہر مشرف مخالف شخص نے ٹی وی پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ، اور ایک بے بنیاد بات کو آگے بڑھایا۔ اس بارے میں سابق صدر پرویز مشرف کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا کہ سابق صدر نے آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے، سیمور ہرش سے ان کی گفتگو ڈھائی ماہ قبل ہوئی تھی، جسے توڑ مروڑ کر اب شائع کرانا ایک سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیمور ہرش نے ڈھائی ماہ قبل ہونے والی بات چیت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔اس گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں کی تھی ۔نہ ہی صدر زرداری پر کوئی الزام لگایا۔ موجودہ ملکی صورتحال پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار عوامی مسائل بھول کر ذاتیات کی جنگ لڑرہے ہیں،موجودہ دورکے مسائل کسی بدترین مارشل لاء سے بھی زیادہ ہیں ، اور جمہوریت کے دعویداروں کے اس طرزعمل کے اثرات صرف عوام کو بھگتنا پڑرہے ہیں
Thursday, November 5, 2009
حیرت انگیز جانور AMAZING ANIMAL
ایک حیرت انگیز جانور ، خدا کی کرشمہ سازیاں
مولڈی سلوتھ کو دنیا کا سست ترین جانور کہا جاتا ہے ، یہ امیزون کے جنگلات کی ان نسلوں میں سے ایک ہے، جنھیں آپ کہیں اور نہیں پاسکتے ، جنوبی امریکا کا خطہ جنگلاتی اس کا دیس ہے، یہ ریچھ کی نسل سے مشابہ ہوتا ہے، لیکن اس کا مسکن بندروں کے علاقے ہیں ۔ مولڈی اپنی سست رفتاری کی بنا پر درخت کی چوٹی تک پہنچنے میں گھنٹوں لگا دیتا ہے ۔ دیکھتے قدرت کی عظیم تخلیق کاریاں
مولڈی سلوتھ کو دنیا کا سست ترین جانور کہا جاتا ہے ، یہ امیزون کے جنگلات کی ان نسلوں میں سے ایک ہے، جنھیں آپ کہیں اور نہیں پاسکتے ، جنوبی امریکا کا خطہ جنگلاتی اس کا دیس ہے، یہ ریچھ کی نسل سے مشابہ ہوتا ہے، لیکن اس کا مسکن بندروں کے علاقے ہیں ۔ مولڈی اپنی سست رفتاری کی بنا پر درخت کی چوٹی تک پہنچنے میں گھنٹوں لگا دیتا ہے ۔ دیکھتے قدرت کی عظیم تخلیق کاریاں
Wednesday, November 4, 2009
Musharraf make media Free and Independent in Pakistan
Musharraf make media Free and Independent in Pakistan
Pervez Musharraf Leader of Nation, Builder of pakistan Founder of Reconciliation in Pakistan
Pervez Musharraf Leader of Nation, Builder of pakistan Founder of Reconciliation in Pakistan.
Sunday, November 1, 2009
Aishwarya rai ' s 36 Birthday
Aishwarya rai ' s 36 Birthday
ایشوریا رائے36 برس کی ہوگئی ہیں اور آج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ سدابہارخوبصورتی کے حوالے سے دنیا بھرمیں شہرت پانے والی ایشوریا رائے یکم نومبر 1973 کومینگلور میں کرشنا رائے راج کے گھر میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے ابتدائی تعلیم آریا ودیا مندر اسکول میں حاصل کی اور جئے ہند کالج سے آرکی ٹیکچر کی ڈگری لی،لیکن ذیادہ مقبولیت انھیں بطور ماڈل ملی ۔1997 میں انھوں نے مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرلیا،جس کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کے ساتھ20 اپریل2007 کو شادی کرلی۔انھوں نے ہالی وڈ کی فلم برائڈ اینڈ پریجوئیڈس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ہالی وڈ میں بھی خود کومنوایا۔
Saturday, October 31, 2009
Operation rahe nijaat, Timeline
Operation rahe nijaat, Timeline
آپریشن راہِ نجات :
د و ہفتوں میں کم از کم 400 دہشتگرد ہلاک ، 50 کے قریب جوان شہید
13اکتوبر : حکومت نے وزیرستان آپریشن کا فیصلہ کیا
16اکتوبر : سیاسی اورعسکری قیادت نے وزیرستان آپریشن کی منظوری دی۔
17اکتوبر: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن کا آغازکردیا۔ تین اطراف سے زمینی آپریشن بمباری۔ 11جنگ جو ہلاک۔ 4فوجی شہید۔
18اکتوبر : جنڈولہ، کوٹکئی، سراروغہ، منڈانہ، کندھ، ترکئی پر کنٹرول : 60شدت پسند ہلاک، میران شاہ اور میر علی میں کرفیو، 5جوان شہید۔ تحریک طالبان پاکستان نے دھمکی کے وزیرستان جنگ کی لپیٹ میں پورا ملک آئے گا۔۔وزارت دفاع کے ماتحت تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کردیا
19اکتوبر: آرمی چیف نے محسود قبائل کو ایک کھلے خط میں آپریشن کا مقصد محسود قبائل کو ظالم دہشتگردوں سے آزاد کرانا ہے۔ فورسز حکیم محسود اور قاری حسین کے ٹھکانوں تک پہنچ گئیں، 18 جنگجو ہلاک، 2اہلکار شہید،۔۔۔ شیرونگی سمیت کئی اہم علاقوں پر فورسز کا کنٹرول، گولہ گرنے سے ایک ہی گھرانے کے 12 افراد جاں بحق۔
20 اکتوبر: دہشتگردی کا خطرہ ، ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند : حکیم محسود کے گاﺅں کا محاصرہ : جھڑپوں میں 30جنگجو ہلاک، 7اہلکار شہید۔۔۔تیارزہ اور کوٹکئی میں گھمسان کی لڑائی، اہم پہاڑی پر فورسز کا قبضہ ، بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ۔۔۔ اسلام آباد یونیورسٹی میں دھماکا :6افراد جاں بحق۔۔۔
21اکتوبر : جنرل اطہر عباس: جنوبی وزیرستان آپریشن مکمل ہونے میں وقت لگے گا، محسود کے ٹھکانو ں کی طرف پیش رفت جاری ، عدم استحکام پورے خطے کو متاثر کرسکتا ہے۔۔۔فورسز نے شنگواری کی پہای پر فوجی پرچم لہرادیا ، حکیم محسود اور قاری حسین کے گھر تباہ، فورسز کی تازہ کارروائی 15دہشتگرد ہلاک، ایک افسر شہید، کئی مکانات مورچوں میں تبدیل۔۔۔بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، رحمان ملک۔۔
22اکتوبر : اسلا م آباد فوجی گاڑی پر حملہ : بریگیڈئیر سمیت 2افراد شہید۔۔ فورسز کا تورہ غنڈئی پہاڑی سمیت کئی علاقوں پر کنٹرول ، 24جنگ جو ہلاک، شوانگئی میں فورسز پر حملہ ناکام، سوات میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا، باجور میں بمباری ، 3دہشتگرد ہلاک۔
23اکتوبر: پشاور میں کار بم دھماکا 15زخمی، فجائیہ کی چوکی پر خود کش حملہ ، 9افراد شہید،مہمند ایجنسی میں بارود سے بھری گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ،17جاں بحق۔۔۔وزیرا عظم کا بیان : ناکامی کا کوئی آپشن نہیںجنوبی وزیرستان آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ۔۔ ریاست کی رٹ چیلنچ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔۔۔کانی گروم، سام اور لڑمہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ، 13شدت پسند ہلاک،8زخمی۔فورسز نے شیرونگی، منیسوڑااور زوئے نارائی میں چیک پوسٹیں قائم کرنا شروع کردی۔۔۔ میڈیا ہمارا موقف بھی بیان کرے ورنہ اسے بھی نشانہ بنائیں گے: طالبان کی دھمکی
24اکتوبر : باجوڑ میں نواں پاس کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ :4اہلکار شہید۔۔ ڈمہ ڈولہ : امریکی ڈرون حملہ : 22افراد ہلاک۔۔ حکیم محسود اور قاری حسین کے گاﺅں پر فورسز کا کنٹرول۔۔۔ خیبر اور مہمند ایجنسی میں 19دہشتگرد ہلاک۔۔۔ کوٹکئی میں پرچم لہرادیا گیا، دہشتگردوں میں پھوٹ پڑ گئی ، فوجی ترجمان۔۔ قوم کو جلد دہشتگردوں سے چھٹکارا مل جائے گا، کائرہ۔۔
25اکتوبر : دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا انحصار وزیرستان آپریشن پر ہے،آرمی چیف۔۔ شین غرا اور اسپین قمر ، ترکو نہ نرئیکی اہم چوٹی کا کنٹرول۔۔ 15دہشتگرد ہلاک۔۔اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ۔۔پاکستانی شدت پسند تنظیمیں بھارت میں در اندازی کی تیاری کر رہی ہیں : چدم برم ۔۔۔ حالیہ تشدد کے زمہ دار پرویز مشرف ہیں : نواز شریف۔۔
26اکتوبر : پاکستان انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہوگا ، ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں : ترک وزیر اعظم۔۔۔ فوج کی پیش قدمی جاری ، جھڑپوں میں 34جنگجو ہلاک ,11اہلکار شہید ۔۔ سوات سے فضل اﷲ کا قریبی ساتھی گرفتار۔۔ سراروغہ، مکین اور کنی گورم کی جانب فوج پیش قدمی کا آغاز۔۔ جنوبی وزیرستان میں 19باجوڑ میں 15دہشتگرد ہلاک۔۔تمام صحافیوں کو دھمکیاں نہیں دیں صرف حکومتی دباﺅ کے باعث ہمارا موقف پیش نہ کرنے والوں کو خبردار کیا :طالبان۔۔ بھارت طالبان جنگ جوﺅں کی مدد کر رہا ہے : رحمن ملک۔
27اکتوبر : مستحکم جمہوری پاکستان کے لیے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور تجارت میں تعاون بڑھائیں گے : یورپی یونین ۔۔۔۔وزیرستان آپریشن کی کامیابی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے : آرمی چیف۔۔ اہم عمارتوں کی تصاویر بنانے والے 4مسلح امریکی گرفتاری کے ڈیڑھ گھنٹے بعد رہا۔۔۔ فورسز کی تیزی سے پیش قدمی ،42شدت پسند ہلاک۔۔مہمند ایجنسی میں 9جنگجو مارے گئے۔۔ سیکورٹی فورسز نے اہم علاقے کلئیر کرالیے بھاری گولہ باری ۔۔لدھا اور مکین پر بمباری ۔۔۔ جنڈولہ اور سراروغہ کا زیر پوام گاﺅں کلیئر۔۔ سوات اور مالاکنڈ میں 8شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
28اکتوبر : پشا ور میں پاکستانی تاریخ کا دوسرا بڑا بم دھماکا : 105افراد شہید۔ ہیلری کلنٹن کا دورہ پاکستان ۔ جبری طور پر طالبان بنائے جانے والوں کو شدت پسندوں سے الگ کرنا ہوگا: ہیلری ۔ جنوبی وزیرستان : کانی گرام کا 3اطراف سے گھیراﺅ ، 25دہشتگرد ہلاک۔ سوات سے1 4لاشیں برآمد ۔ ولی الرحمن اور قاری حسین سمیت دیگر جنگ جو قیادت کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات ۔ آئی ایس پی آر
29اکتوبر : ہیلری کلنٹن کا لاہور میں جی سی یونیورسٹی میں خطاب۔۔ جنوبی وزیرستان : فورسز نے کائی گرم کے بلند ترین مقام پر پوزیشنیں سنبھال لیں۔۔ فورسز سرا روغہ کے قریب پہنچ گئیں ۔۔ شرونگئی کو ازبک دہشتگردوں سے خالی کرا لیا گیا۔11دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید، پاک فوج۔ سوات سے طالبان کمانڈر سمیت 5جنگ جو گرفتار۔
30اکتوبر : وزیرستان آپریشن کامیاب ہورہا ہے ، آرمی چیف ۔۔ سیکیورٹی فورسز سراروغہ کے قریب پہنچ گئی۔ 14شدت پسند ہلاک،2فوجی شہید۔سروک کے علاقے میں آپریشن ، بھاری اسلحہ برآمد۔۔
Friday, October 30, 2009
Ibne Insha The Great
ابن انشا (1927-1978)
اردو زبان کے عظیم شاعر اور نثر نگار ابن انشاء کو ان کی تخلیقات آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔اس مشہور غزل کے خالق بھی یہی ہیں۔جن کا اصل نام شیرمحمد خان تھا اور وہ پندرہ جون انیس سو ستائیس کو جالندھر میں پیدا ہوئے ۔پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1962ء میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ٹوکیو بک ڈوپلمنٹ پروگریم کے وائس چیرمین اور ایشین کو پبلی کیشن پروگریم ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن بھی رہے۔ وہ روزنامہ جنگ کراچی ، اور روزنامہ امروز لاہورکے ہفت روزہ ایڈیشنوں اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں ہلکےفکاہیہ کالم لکھتے بھی تھے۔ دو شعری مجموعے، چاند نگر اور اس بستی کے کوچے میں شائع ہوچکے ہیں۔ 1960ء میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ (چینی نظمیں) شائع ہوا۔ انھوں نے یونیسکو کےمشیر کی حیثیت سے متعدد یورپی و ایشیائی ممالک کا دورہ کیا ۔ جن کا احوال وہ اپنے سفر ناموں، چلتے ہو چین چلئے ، آوارہ گرد کی ڈائری ، دنیا گول ہے ، اور ابن بطوطہ میں بیان کرتے ہیں
............................
اک بار کہو تم میری ہو ۔۔۔
ہم گھوم چکے بستی بن میں
اک آس کی پھانس لئے من میں
کوئ ساجن ہو، کوئ پیارا ہو
کوئ دیپک ہو، کوئ تارا ھو
جب جیون رات اندھیری ھو
اک بار کہو تم میری ہو
جب ساون بادل چھائے ہوں
جب پھاگن پھول کھلائے ہوں
جب چندا روپ لٹاتا ہو
جب سورج دھوپ نہاتا ہو
یا شام نے بستی گھیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
ہاں دل کا دامن پھیلا ہے
کیوں گوری کا دل میلا ہے
ہم کب تک پیت کے دھوکے میں
تم کب تک دور جھروکے میں
کب دید سے دل کو سیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
کیا جھگڑا سود خسارے کا
یہ کاج نہیں بنجارے کا
سب سونا روپا لے جائے
سب دنیا، دنیا لے جائے
تم ایک مجھے بہتیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو
ابنِ انشاُ۔۔۔۔۔۔۔۔
Thursday, October 29, 2009
Hillary Clinton in Govt College Lahore, Our opologizing behave, ہیلری کلنٹن ۔ گورنمنٹ کالج لاہور ۔ ہمارا معزرت خواہانہ رویہ
Hillary Clinton in Govt College Lahore, Our opologizing behave
ہیلری کلنٹن ۔ گورنمنٹ کالج لاہور ۔ ہمارا معزرت خواہانہ رویہ
انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہماری قوم کا رویہ مغرب کے سامنے ہمیشہ معزرت خواہانہ رہا ہے، ایسا ہی کچھ ایک بار پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوا، جہاں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی تقریر کے بعد طلبہ ان سے سوالات کررہے تھے، سوالات کا سیشن مختصر تھا، اور تین چار طلبہ کو سوالات کے لئے منتخب کیا گیا تھا، فی البدیہہ سوال کی اجازت نہ تھی، سوالات جو کئے جانے تھے، ان کی منظوری بھی گورنمنٹ کالج لاہور کے قابل اساتذہ نے دی ہوگی۔۔ خیر بات ہورہی تھی معزرت خواہانہ رویئے کی، وہی ہم نے ایک طالبہ کے سوال میں دیکھا، طالبہ نے ہیلری سے کہا کہ
" (سوال کا مفہوم عرض ہے) یقین کیا جائے ہم دہشت گرد نہیں ہیں ، ہم اچھے لوگ ہیں ، ہمارا امیج خراب کیا جارہا ہے، آپ ہیلری صاحبہ ہمارا امیج بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں" ۔ ۔ ۔ ۔
انتہائی شرم اور افسوس کا مقام ہے کہ دنیا ہمیں دہشت گرد کہے نہ کہے ، ہم خود کو دہشت گرد سمجھ رہے ہیں اور خود کو دہشت گرد کہلوانے پر تلے بیٹھے ہیں ۔ ہم احساس کمتری کی ماری قوم ، ایسے وقت میں کہ جب دنیا دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ ہے، اور دہشت گردوں کو پاکستانی قوم سے الگ سمجھتی ہے ، ہم عالمی سطح کے فورمز پر یہ دہائیاں دے رہے ہیں خدارا ہمیں دہشت گرد مت کہو۔ ہماری قوم میں کامن سینس کی واقعی کمی ہے، زرا دیکھیں ، مثال کے طور پر ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی حکومت ہمارے خلاف ہے، لیکن بھارتی عوام حکومت کے رویئے کی سو فیصد ترجمانی نہیں کرتے ، وہ بھی ہماری عوام کی طرح دوستی کے حق میں ہیں ، اسی طرح ہمیں یہ سمجھنا چاہیئے کہ پاکستان عوام کو کو ئی بھی برا بھلا نہیں کہہ رہا، کہا تو حکومت کو بھی برا نہیں جارہا ، عالمی برادری بھی ہمارے انتہا پسندوں کو برا سمجھتی ہے اور انھیں پاکستانی قوم سے الگ سمجھتی ہے ۔
اس صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اگر ہم یہ ریلائز کرلیں تو بہت سی دوسری باتیں بھی آشکار ہونا شروع ہوجائیں گی ۔ یعنی پھر ہم ہیلری سے یہ نہیں کہیں گے کہ ہمیں دہشت گرد نہیں کہیں ، بلکہ پھر ہم سر اٹھا کر یہ سوال کریں گے کہ
" دیکھیں ہیلری صاحبہ یہ جنگ ہم نے آپ کے لئے شروع کی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہماری جنگ بن گئی ، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں آپ سے ذیادہ ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس بات کو ریلائز کریں گی ، ساتھ ہی آپ یہ بھی ریلائز کریں گی کہ دہشت گردی کا عزاب آپ کی ان غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسلط ہوا ہے، جن کی بنا پر ساٹھ سال سے زائد عرصہ سے مسئلہ فلسطین اور کشمیر سلگ رہے ہیں ، جہاں خون انساں پانی سے بھی ارزاں ہے، ایسا کیوں ہے "
معزرت خواہانہ رویہ ہم اپنی حکومت اور عوام میں کوئی آج سے نہیں دیکھتے آرہے ، یہ نتیجہ ہے ہماری مختصر تاریخ میں وقوع پزیر ہونے والے حکمرانوں اور دیگر رہنمائوں کے رویئوں کا جنھیں نہ خود پر اعتماد تھا ، اور جو نہ ہی پاکستانی قوم کو کسی قابل سجمھتے تھے ، حکمرانی پر فائز ہونے والے دولتمند ،صنعت کار اور جاگیر دار عوام کو اپنی مل یا جاگیر کے ملازموں سے ذیادہ حیثیت نہیں دے سکتے تھے، سیاست ان کا مشن نہیں رہا، ان کا نشہ ہے یہ ، حکمرانی کا نشہ ۔ اسی طرح ہماری قوم بھی خود کو سمجھنے کو تیار نظر نہیں آتی ، اسے نہ اپنی ظاقت کا احساس ہے، نہ اہمیت کا نہ ہی ووٹ بینک کا ، نتیجہ یہ ہے کہ احساس محرومی کاسرچشمہ یہ یہی معزرت خواہانہ رویہ مغرب کے روبرو تو ذیادہ ہی چھلک چھلک کر سامنے آتا ہے، آخر مغرب تو ہمارے آقائوں کا بھی آقا ہے نا۔۔
لیڈروں سے تو ہمیں کچھ توقع نہیں، لیکن عوام سے یہی گزارش کی جاسکتی ہے کہ خدارا کامن سینس کو ہاتھ سے مت جانے دیں ، سامنے کی بات پر پہلے غور کریں گہرائی میں جانا تو بعد کی بات ہے ، ہم نے کسی کا کچھ نہیں لیا، بلکہ دیا ہی دیا ہے ، اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہریوں اور فوجیوں کا جانی نقصان گنا جائے تو سب سے آگے ہم ہی ہیں ۔ اس صورتحال میں خدارا اب کوئی کسی غیر ملکی سے یہ نہ کہے کہ ہم سے دہشت گرد ہونے کا لیبل ہٹانے میں ہماری مدد کریں ۔
Tuesday, October 27, 2009
Iftikhar Chaudhry twice took oath under the PCO,Dogar
Former Chief Justice Supreme Court of pakistan Abdul Hameed Dogar said that Iftikhar Muhammed Chaudhry twice took oath under theno judges who took oath under the PCO including him committed contempt of court.
PCO.The reinstatement of the judges through administrative order is unconstitutional which he has challenged, he stressed making his point that if the oaths administered to former President Gen (rtd) Pervez Musharraf and President Asif Ali Zardari were constitutional then how could oaths administered to the PCO judges be unconstitutional.
جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر نے توہین عدالت کیس میں تیراسی صفحات پر مشتمل جواب داخل کرادیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پی سی او کا حلف اٹھا کر انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے بھی ماضی میں پی سی او پر حلف لیا ہے انہیں بھی سبکدوش ہونا چاہیے ، انہوں نے توہین عدالت نہیں کی ، نوٹس کا جواب دینا ان کا قانونی حق ہے ۔ سابق جسٹس نے کہا کہ تین نومبر کے حکم کا کوئی وجود نہیں ،پرویز مشرف کا حلف آئینی تھا تو ان کا حلف بھی آئینی ہے میرے فیصلے برقرار ہیں تو میرا تقرر غیر آئینی کیسے ہوگیا ۔ عبد الحمید ڈوگر نے کہا کہ انتظامی حکم کے ذریعے ججوں کو بحال نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالت ان کا کیس نہیں سن سکتی، اکتیس جولائی کے فیصلے سے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او سے ان کا کوئی تعلق نہیں یہ سیاسی ایشو ہے۔
PCO.The reinstatement of the judges through administrative order is unconstitutional which he has challenged, he stressed making his point that if the oaths administered to former President Gen (rtd) Pervez Musharraf and President Asif Ali Zardari were constitutional then how could oaths administered to the PCO judges be unconstitutional.
جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر نے توہین عدالت کیس میں تیراسی صفحات پر مشتمل جواب داخل کرادیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پی سی او کا حلف اٹھا کر انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے بھی ماضی میں پی سی او پر حلف لیا ہے انہیں بھی سبکدوش ہونا چاہیے ، انہوں نے توہین عدالت نہیں کی ، نوٹس کا جواب دینا ان کا قانونی حق ہے ۔ سابق جسٹس نے کہا کہ تین نومبر کے حکم کا کوئی وجود نہیں ،پرویز مشرف کا حلف آئینی تھا تو ان کا حلف بھی آئینی ہے میرے فیصلے برقرار ہیں تو میرا تقرر غیر آئینی کیسے ہوگیا ۔ عبد الحمید ڈوگر نے کہا کہ انتظامی حکم کے ذریعے ججوں کو بحال نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالت ان کا کیس نہیں سن سکتی، اکتیس جولائی کے فیصلے سے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او سے ان کا کوئی تعلق نہیں یہ سیاسی ایشو ہے۔
Monday, October 26, 2009
Turk prime minister Tyup Ardugan addresses pakistan's parlement's joint session
Turk prime minister Tyup Ardugan addresses pakistan's parlement's joint session
پاکستان اور ترکی کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ترکی کے لوگ یورپ کے قریب ہونے کے باوجود مشرقی مزاج رکھتے ہیں ، وہ آج بھی نہیں بھولے ، کہ پاک و ہند کے مسلمانوں نے سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کئے جانے کے خلاف، برطانیہ کے خلاف تحریک چلائی تھی۔جس کا احسان وہ آج بھی مانتے ہیں ۔ اور پاکستانی عوام کے لئے انتہائی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں ۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان پاکستان کے دورے پر ہیں ، پاکستان اور ترکی کے درمیان خصوصی تعلقات کے اعتراف میں انھٰں پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی گئی ۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی پاکستان کے مسائل کواپنے مسائل سمجھتا ہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبے میں بھی تعاون کو مزید بڑھایا جائےگا۔ پاکستان کے ساتھ تجارت کو دو ارب ڈالر تک وسعت دی جائے گی۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےشمار قربانیاں دی ہیں۔خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہیں۔ اس موقع پر خطاب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی بے لوث حمایت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔جس کے سربراہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ہوں گے
Sunday, October 25, 2009
huma wasim life and personality
case oh huma wasim
انیس سو ستاسی میں جب وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا تو وہاں ان کی ملاقات ہما سے ہوئی ۔اور یہی ملاقات ان کے شادی بندھن کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوئی ۔بہت جلد منگنی اور پھر انیس سو بانوے میں ہما کی رخصتی ہوئی۔اگرچہ ہما کا تعلق کراچی سے تھا لیکن وہ انگلینڈ میں زیر تعلیم تھیں ۔سائکالوجی اور ہیپناٹزم ہما کے فیلڈ آف ایکسپرٹیز تھے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سئیکالوجسٹ کی حیثیت سے کچھ عرصہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بھی کام کیا۔مگر جلد ایک گھریلو خاتون کی حیثیت سے ان کا فوکس گھر ٹھہرا اور پھر اکبر اور تیمور کی دیکھ بھال۔لیکن اس سال انہیں کچھ ڈائجسشن پرابلم ہوا پھر اس سے بیکٹیریل انفیکشن ہوا۔گردے بہت زیادہ متاثر ہوگئے۔ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئےانہیں سنگا پور لے جایا جارہا تھا۔لیکن جب ائر بس نے ری فیولنگ کیلئے چنائے لینڈ کیا تو اس وقت ہما کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی اس لیے ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وینٹیلیٹر کی ضرورت ہے اس لیے انہیں یہیں ایڈمٹ کرا دیا جائے تو بہتر ہے۔وہاں چنائے میں اپالو ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوئیں ۔لیکن ایک ہی وقت میں کئی اعضا کا کام چھوڑ جانا ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔بالکل ایسے ہی ہوا کہ ہر محبت کا آغاز خوشیوں سے شروع ہوتا ہے اور آنسووں پہ ختم ہوتا ہے ایسا ہی کچھ پاکستان کے اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کا حال ہے۔لیکن اس غمناک موقعے پر وسیم اکرم کیساتھ ساتھ ان کے فین بھی آج اس دکھ میں وسیم اکرم کیساتھ شریک ہیں ۔لیکن بہرحال موت ہی ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس سے انبیا سمیت کسی کو مفر نہیں ۔ہم دعا گو ہیں کہ ہما کی اس ناگہانی موت پر اللہ تعالیٰ وسیم اکرم اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Huma Waseem, wife of cricket player Waseem Akram, has passed away
Huma Waseem, wife of cricket player Waseem Akram, has passed away
Huma Waseem, the ailing wife of Pakistani star cricket player Waseem Akram, has passed away at a Chennai hospital at the age of 42 years, India on Sunday morning.She was suffering from belly infection, which turned deadly enough to snatch her life,According to Indian journalist Media,the cause of her death was multi organ failure and she was under treatment at Apollo Hospital since October 21.It may be mentioned she was seriously ill and had been admitted to Intensive Care Unit (ICU) of a Chennai’s Apollo hospital some days ago.
Saturday, October 24, 2009
GREAT POET LYRICIST SAHIR LUDHIANVI 29 DEATH ANNIVERSARY
GREAT POET LYRICIST SAHIR LUDHIANVI 29 DEATH ANNIVERSARY
ہر ایک پل کے شاعر ساحر لدھیانوی برصغیر کے مایہ ناز گیت کار تھے، آج ان کی انتیس ویں برسی منائی جارہی ہے، ان کا اصلی نام عبدلحئی تھا، وہ آٹھ مارچ انیس سو اکیس کو لدھیانہ کے جاگیر دار خاندان میں پیدا ہوئے، ان کے والد امیر آدمی تھے، لیکن انھوں نے جب دوسری شادی کی، تو ساحر کی ماں انھیں لے کر علیحدہ ہوگئیں، ساحر اس وقت تیرہ برس کے تھے، یوں ان کا لڑکپن مالی مشکلات کے ساتھ گزرا، لیکن انھوں نے مقامی کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔کالج کے زمانے سے ہی ان کی غزلوں کا چرچا ہر طرف ہونے لگا۔تیس سال کی عمر میں قسمت انھیں ممبئی لے آئی ۔ جہاں فلموں میں ان کے گیتوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا، اور وہ بولی وڈ کے سنگیت کی ضرورت بن گئے ۔ بازی، جال، ٹیکسی ڈرائیور، ہاؤس نمبر 44، منیم جی، پیاسا اور بے شمار دیگرفلموں کو ان کے گیتوں سے شہرت ملی۔ ساحر نے او پی نیر، این دتا، خیام، روی، مدن موہن، جے دیو اور کئی دوسرے موسیقاروں کے ساتھ بھی کام کیا ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں پل دو پل کا شاعر ہوں، پل دو پل میری جوانی ہے ۔ ۔ ان کایہ گیت آج بھی مقبول عام ہے۔ساحر پچیس اکتوبر انیس سو اسی کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے
russia millionaires exibition failed
moscow : millionaire's trade fair failed,cars boats,jewelry and horses waiting for buyers
روس میں لکھ پتی لوگوں کے لیئے لگائی گئی نمائش ناکام ہوگئی اور مہنگی ترین اشیاء اسٹالز پر دھری رہ گئیں۔ ماسکو میں منعقد ہونے والی اس نمائش کا ٹارگٹ ملک کے امیر ترین لوگ تھے، لیکن اس میں لوگوں نے دلچسپی نہیں لی، اور اسٹالز پر مہنگی ترین اشیا دھری رہ گئیں۔نمائش میں لگژری کاریں ، بوٹس، جیولری اور آرٹ کے فن پارے حتی کے اعلی نسل کے گھوڑے بھی فروخت کے لئے پیش کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ روس دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ارب پتیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے، اور نوے کی دہائی میں مارکیٹ اکانمی میں داخل ہونے کے بعد اس ملک میں امیر لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔تاہم حالیہ عالمی معاشی بحران کے اثرات سے روس بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا جس کے اثرات اس نمائش پر بھی نظر آئے۔
islamabad motorway blast
islamabad motorway blast
کلر کہار کے قریب موٹر وے انٹرچینج پر دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ موٹروے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
للیٰ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لینا چاہی تو اس میں موجود شخص نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر شاہ ایران شہید ہوگیا۔ موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ گاڑی پشاور سے لاہور جارہی تھی۔۔ پولیس اہلکار نے اپنی جان قربان کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی۔ ایک دہشت گرد نے گرفتار کئے جانے کی کوشش پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
Friday, October 23, 2009
shilpa shetty engagement with raj kundra
shilpa shetty engagement with raj kundra
بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی اپنے دوست راج کندرا کے ساتھ آج منگنی کر رہی ہیں۔ شادی دسمبر میں ہوگی۔منگنی کی رسم راج کندرا کے ممبئی کے گھر میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر شلپا ڈئزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی تاہم خوشی کے اس موقع پر شلپا کی بہن سمیتا شیٹی موجود نہیں ہوں گی ۔ سمیتا بگ بوس پروگرام کی شوٹنگ میں کچھ زیادہ ہی مصروف ہیں۔ رخصتی دسمبر میں ممبئی سے ہوگی جبکہ ولیمہ لندن میں ہوگا۔ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے دوران گذشتہ دو سال سے دوستی جاری تھی۔
UK ECONOMIC SLUMP
GROWTH RATE OF UK GDP IS DOWN
برطانیہ میں جاری معاشی بحران شدید ہوگیا ہے اور اس سہہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد کمی کا خدشہ ہےبرطانیہ دنیا کے ان ممالک میں شامل تھا جو عالمی معاشی بحران سے سب سے ذیادہ متاثر ہوئے تھے۔عالمی معاشی اعداد و شمار سے دکھائی دے رہا ہے ۔کہ امریکا، جاپان ، فرانس اور جرمنی اس سال معاشی بحران سے نکل آئیں گے، لیکن برطانیہ کو بحالی میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے،برطانیہ کے ادارہ برائے شماریات کے مطابق ملک میں اس سال کی آخری سہہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد کمی کا امکان ہے، جس کے بعد یہ مسلسل چھٹی سہہ ماہی ہوگی، جس میں ترقی کا گراف نیچے آیا ہو، اس سے قبل ایسی بحرانی صورتحال انیس سو پچپن میں دیکھی گئی تھی۔برطانوی وزیرخزانہ ایلسٹر ڈارلنگ کے مطابق آئندہ سال اپریل تک ملک کی معاشی صورتحال میں دوبارہ بہتری متوقع ہے
Thursday, October 22, 2009
earth quake in pakistan
earth quake in pakistan.
اسلام آباد،راولپنڈی ،لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکےشدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں ایک سوچھیانوے کلو میٹر زیر زمین تھا ۔مردا ن ،صوابی ،درہ آدرم خیل ، بالاکوٹ ،ہنگو ،چترال ،ڈیرہ اسماعیل خان ،خیبرایجنسی ،دیر،بونیر ، شانگلہ ،کوہاٹ ، نوشہرہ ،سوات ،ایبٹ آباد ،مینگورہ ،گلگت ، مانسہرہ، ہری پور ، مری ،ڈیر ہ غازی خان ،اوکاڑہ ،راجن پور ،ملتان ، جھنگ ، اٹک ، سیالکوٹ ،فیصل آباد،میر پور آزاد کشمیر، مظفر آباد ،باغ ،کوٹلی اورسکھر سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر اکیاون منٹ اوراٹھائیس سیکنڈپرمحسوس کئےگئے ۔زلزلے کا مرکز مینگورہ سےدو سو انتیس کلومیٹرجبکہ چترال کے شمال مغرب میں ایک سو پندرہ کلومیٹر کےفاصلے پر افغانستان میں تھا
Wednesday, October 21, 2009
Mobile sms rumours in pakistan
Mobile sms rumours in pakistan
کبھی کبھی بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ ہماری قوم ان باتوں پر بھی یقین کرلیتی ہے، جن کا کوئی سر ،پیر نہیں ہوتا، مثال کے طور پر ان ایس ایم ایس میسیجز کو لے لیں ، جن میں لوگوں کو موبائل فون کے زریعے وائرس پھیلنے، دھماکہ کرنے اور دیگر اطلاعات پہنچائی جاتی ہیں ، اور ہماری قوم کے پڑھے لکھے لوگ بھی عقل استعمال کرنے کے بجائے، اس میسیجز کو ڈسکس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بلکہ انھیں فارورڈ کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت بھی دیتے ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ ان ایس ایم ایس میسجز سے پھیلنے والی افواہیں ایک پوری قوم کو خوف میں مبتلا کردیتی ہیں، جن سے بحیثیت قوم ہمارے شعور کا اندازہ بھی ہوجاتا ہے ۔ اور اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ہم تعلیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور بے شعوری میں مبتلا ہیں۔ساتھ ہی ہمارا کامن سینس لیول بالکل ڈائون ہے.
کبھی کبھی بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ ہماری قوم ان باتوں پر بھی یقین کرلیتی ہے، جن کا کوئی سر ،پیر نہیں ہوتا، مثال کے طور پر ان ایس ایم ایس میسیجز کو لے لیں ، جن میں لوگوں کو موبائل فون کے زریعے وائرس پھیلنے، دھماکہ کرنے اور دیگر اطلاعات پہنچائی جاتی ہیں ، اور ہماری قوم کے پڑھے لکھے لوگ بھی عقل استعمال کرنے کے بجائے، اس میسیجز کو ڈسکس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بلکہ انھیں فارورڈ کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت بھی دیتے ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ ان ایس ایم ایس میسجز سے پھیلنے والی افواہیں ایک پوری قوم کو خوف میں مبتلا کردیتی ہیں، جن سے بحیثیت قوم ہمارے شعور کا اندازہ بھی ہوجاتا ہے ۔ اور اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ہم تعلیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور بے شعوری میں مبتلا ہیں۔ساتھ ہی ہمارا کامن سینس لیول بالکل ڈائون ہے.
Tuesday, October 20, 2009
UNO award for abdul sattar edhi
UNO award for abdul sattar edhi
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی طرف سے پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور بیلجیئم کے انسانی حقوق کےایک سرگرم کارکن کو عدم تشدد اور رواداری کی ترویج کے لیے کام کرنے کے اعتراف کے طور پر اقوام متحدہ کا اعزاز دیا گيا گيا ہے۔ اقوام متحدہ کےجاری کردہ ایک بیان میں ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت یا یونیسکو کے سربراہ کشنر متسونا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا موقر اعزاز مدن جیت سنگھ ایوارڈ پاکستان میں معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی اور بیلجيئم کے انسانی حقوق کے لیے لڑنے والے فرانسس ہوتارت کو دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انھیں سولہ نومبر کو عدم تشدد کے عالمی دن پر ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کا یہ مدن جیت ایوارڈ برما میں حزب مخالف کی رہنما آنگ سوانگ سوچي اور بنگلہ دیش کی مصنفہ تسلیمہ نسرین کو بھی مل چکا ہے۔.
Uruguay:One Laptop per Child
یوروگوئے کو دنیا کا پہلا ایسا ملک بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جہاں پرائمری سکول میں ہر بچے کے پاس لیپ ٹاپ ہے۔
یوروگوئے میں گزشتہ دو سال میں بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے منصوبے میں تین لاکھ باسٹھ ہزار طالب علم اور اٹھارہ ہزار اساتذہ شامل رہے ہیں۔
اس منصوبے سے بہت سے ایسے خاندانوں کو کمپیوٹر حاصل ہوا ہے جنہوں نے انٹرنیٹ پہلی بار استعمال کیا ہے۔
یوروگوئے ’ایک لیپ ٹاپ فی بچہ‘ سکیم میں شامل ہے جو انٹرنیٹ کے ایک بانی نکولس نیگرپونٹے نے شروع کی ہے۔ نیگروپونٹے کا شروع میں خیال تھا کہ ہر بچے کو ایک سو ڈالر فی مشین میں لیپ ٹاپ فرام کیا جا سکے گا لیکن اس سے زیادہ پیسے خرچ ہو گئے۔
یوروگوئے میں ہر بچے کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے میں دو سو ساٹھ ڈالر فی مشین لاگت آئی ہے۔ اس میں مرمت، اساتذہ کی تربیت اور انٹرنیٹ کے کنیکشن کا خرچہ بھی شامل ہے۔..
Uruguay:EVERY KID HAS LAPTOP
pak media and current situation/suicide attacks
pak media and current situation/suicide attacks
اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی میں خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لئے بند کردیاگیا، ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی شرپسند کی کارروائی کی خوف سے ملک گیر تعلیمی عمل معطل ہوگیا ہو، اسے شر پسند اپنی ایک کامیابی ضرور تصور کررہے ہوں گے ،قوم میں پھیلنے والی مایوسی کو میڈیا مزید بڑھاتا ہے۔اور خبر کو طوفان بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہ قوم ہل کر رہ جاتی ہے،لوگ سہی کہتے ہیں کہ ہم بحیثیت قوم ابھی اس منزل پر نہیں آئے، کہ ہم کو آزادی دے کر اعتماد کیا جائے،ہم ابھی تک اسی ریوڑ کی مانند ہیں، جسے لاٹھی سے ہانکا جاتا ہے، تب ہی وہ ایک قطار میں چلتے ہیں، بصورت دیگر اسے قابو کرنا ناممکن ہوتا ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)