Saturday, October 24, 2009
GREAT POET LYRICIST SAHIR LUDHIANVI 29 DEATH ANNIVERSARY
GREAT POET LYRICIST SAHIR LUDHIANVI 29 DEATH ANNIVERSARY
ہر ایک پل کے شاعر ساحر لدھیانوی برصغیر کے مایہ ناز گیت کار تھے، آج ان کی انتیس ویں برسی منائی جارہی ہے، ان کا اصلی نام عبدلحئی تھا، وہ آٹھ مارچ انیس سو اکیس کو لدھیانہ کے جاگیر دار خاندان میں پیدا ہوئے، ان کے والد امیر آدمی تھے، لیکن انھوں نے جب دوسری شادی کی، تو ساحر کی ماں انھیں لے کر علیحدہ ہوگئیں، ساحر اس وقت تیرہ برس کے تھے، یوں ان کا لڑکپن مالی مشکلات کے ساتھ گزرا، لیکن انھوں نے مقامی کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔کالج کے زمانے سے ہی ان کی غزلوں کا چرچا ہر طرف ہونے لگا۔تیس سال کی عمر میں قسمت انھیں ممبئی لے آئی ۔ جہاں فلموں میں ان کے گیتوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا، اور وہ بولی وڈ کے سنگیت کی ضرورت بن گئے ۔ بازی، جال، ٹیکسی ڈرائیور، ہاؤس نمبر 44، منیم جی، پیاسا اور بے شمار دیگرفلموں کو ان کے گیتوں سے شہرت ملی۔ ساحر نے او پی نیر، این دتا، خیام، روی، مدن موہن، جے دیو اور کئی دوسرے موسیقاروں کے ساتھ بھی کام کیا ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں پل دو پل کا شاعر ہوں، پل دو پل میری جوانی ہے ۔ ۔ ان کایہ گیت آج بھی مقبول عام ہے۔ساحر پچیس اکتوبر انیس سو اسی کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment