Saturday, October 24, 2009
russia millionaires exibition failed
moscow : millionaire's trade fair failed,cars boats,jewelry and horses waiting for buyers
روس میں لکھ پتی لوگوں کے لیئے لگائی گئی نمائش ناکام ہوگئی اور مہنگی ترین اشیاء اسٹالز پر دھری رہ گئیں۔ ماسکو میں منعقد ہونے والی اس نمائش کا ٹارگٹ ملک کے امیر ترین لوگ تھے، لیکن اس میں لوگوں نے دلچسپی نہیں لی، اور اسٹالز پر مہنگی ترین اشیا دھری رہ گئیں۔نمائش میں لگژری کاریں ، بوٹس، جیولری اور آرٹ کے فن پارے حتی کے اعلی نسل کے گھوڑے بھی فروخت کے لئے پیش کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ روس دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ارب پتیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے، اور نوے کی دہائی میں مارکیٹ اکانمی میں داخل ہونے کے بعد اس ملک میں امیر لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔تاہم حالیہ عالمی معاشی بحران کے اثرات سے روس بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا جس کے اثرات اس نمائش پر بھی نظر آئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment