Monday, October 26, 2009

Turk prime minister Tyup Ardugan addresses pakistan's parlement's joint session



Turk prime minister Tyup Ardugan addresses pakistan's parlement's joint session

پاکستان اور ترکی کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ترکی کے لوگ یورپ کے قریب ہونے کے باوجود مشرقی مزاج رکھتے ہیں ، وہ آج بھی نہیں بھولے ، کہ پاک و ہند کے مسلمانوں نے سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کئے جانے کے خلاف، برطانیہ کے خلاف تحریک چلائی تھی۔جس کا احسان وہ آج بھی مانتے ہیں ۔ اور پاکستانی عوام کے لئے انتہائی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں ۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان پاکستان کے دورے پر ہیں ، پاکستان اور ترکی کے درمیان خصوصی تعلقات کے اعتراف میں انھٰں پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی گئی ۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی پاکستان کے مسائل کواپنے مسائل سمجھتا ہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبے میں بھی تعاون کو مزید بڑھایا جائےگا۔ پاکستان کے ساتھ تجارت کو دو ارب ڈالر تک وسعت دی جائے گی۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےشمار قربانیاں دی ہیں۔خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہیں۔ اس موقع پر خطاب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی بے لوث حمایت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔جس کے سربراہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ہوں گے

No comments: