Tuesday, October 20, 2009
UNO award for abdul sattar edhi
UNO award for abdul sattar edhi
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی طرف سے پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور بیلجیئم کے انسانی حقوق کےایک سرگرم کارکن کو عدم تشدد اور رواداری کی ترویج کے لیے کام کرنے کے اعتراف کے طور پر اقوام متحدہ کا اعزاز دیا گيا گيا ہے۔ اقوام متحدہ کےجاری کردہ ایک بیان میں ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت یا یونیسکو کے سربراہ کشنر متسونا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا موقر اعزاز مدن جیت سنگھ ایوارڈ پاکستان میں معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی اور بیلجيئم کے انسانی حقوق کے لیے لڑنے والے فرانسس ہوتارت کو دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انھیں سولہ نومبر کو عدم تشدد کے عالمی دن پر ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کا یہ مدن جیت ایوارڈ برما میں حزب مخالف کی رہنما آنگ سوانگ سوچي اور بنگلہ دیش کی مصنفہ تسلیمہ نسرین کو بھی مل چکا ہے۔.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment