Thursday, October 22, 2009
earth quake in pakistan
earth quake in pakistan.
اسلام آباد،راولپنڈی ،لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکےشدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں ایک سوچھیانوے کلو میٹر زیر زمین تھا ۔مردا ن ،صوابی ،درہ آدرم خیل ، بالاکوٹ ،ہنگو ،چترال ،ڈیرہ اسماعیل خان ،خیبرایجنسی ،دیر،بونیر ، شانگلہ ،کوہاٹ ، نوشہرہ ،سوات ،ایبٹ آباد ،مینگورہ ،گلگت ، مانسہرہ، ہری پور ، مری ،ڈیر ہ غازی خان ،اوکاڑہ ،راجن پور ،ملتان ، جھنگ ، اٹک ، سیالکوٹ ،فیصل آباد،میر پور آزاد کشمیر، مظفر آباد ،باغ ،کوٹلی اورسکھر سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر اکیاون منٹ اوراٹھائیس سیکنڈپرمحسوس کئےگئے ۔زلزلے کا مرکز مینگورہ سےدو سو انتیس کلومیٹرجبکہ چترال کے شمال مغرب میں ایک سو پندرہ کلومیٹر کےفاصلے پر افغانستان میں تھا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment