Tuesday, October 20, 2009
Uruguay:One Laptop per Child
یوروگوئے کو دنیا کا پہلا ایسا ملک بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جہاں پرائمری سکول میں ہر بچے کے پاس لیپ ٹاپ ہے۔
یوروگوئے میں گزشتہ دو سال میں بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے منصوبے میں تین لاکھ باسٹھ ہزار طالب علم اور اٹھارہ ہزار اساتذہ شامل رہے ہیں۔
اس منصوبے سے بہت سے ایسے خاندانوں کو کمپیوٹر حاصل ہوا ہے جنہوں نے انٹرنیٹ پہلی بار استعمال کیا ہے۔
یوروگوئے ’ایک لیپ ٹاپ فی بچہ‘ سکیم میں شامل ہے جو انٹرنیٹ کے ایک بانی نکولس نیگرپونٹے نے شروع کی ہے۔ نیگروپونٹے کا شروع میں خیال تھا کہ ہر بچے کو ایک سو ڈالر فی مشین میں لیپ ٹاپ فرام کیا جا سکے گا لیکن اس سے زیادہ پیسے خرچ ہو گئے۔
یوروگوئے میں ہر بچے کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے میں دو سو ساٹھ ڈالر فی مشین لاگت آئی ہے۔ اس میں مرمت، اساتذہ کی تربیت اور انٹرنیٹ کے کنیکشن کا خرچہ بھی شامل ہے۔..
Uruguay:EVERY KID HAS LAPTOP
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment