Saturday, October 31, 2009

Operation rahe nijaat, Timeline





Operation rahe nijaat, Timeline


آپریشن راہِ نجات :
د و ہفتوں میں کم از کم 400 دہشتگرد ہلاک ، 50 کے قریب جوان شہید
13اکتوبر : حکومت نے وزیرستان آپریشن کا فیصلہ کیا
16اکتوبر : سیاسی اورعسکری قیادت نے وزیرستان آپریشن کی منظوری دی۔
17اکتوبر: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن کا آغازکردیا۔ تین اطراف سے زمینی آپریشن بمباری۔ 11جنگ جو ہلاک۔ 4فوجی شہید۔
18اکتوبر : جنڈولہ، کوٹکئی، سراروغہ، منڈانہ، کندھ، ترکئی پر کنٹرول : 60شدت پسند ہلاک، میران شاہ اور میر علی میں کرفیو، 5جوان شہید۔ تحریک طالبان پاکستان نے دھمکی کے وزیرستان جنگ کی لپیٹ میں پورا ملک آئے گا۔۔وزارت دفاع کے ماتحت تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کردیا
19اکتوبر: آرمی چیف نے محسود قبائل کو ایک کھلے خط میں آپریشن کا مقصد محسود قبائل کو ظالم دہشتگردوں سے آزاد کرانا ہے۔ فورسز حکیم محسود اور قاری حسین کے ٹھکانوں تک پہنچ گئیں، 18 جنگجو ہلاک، 2اہلکار شہید،۔۔۔ شیرونگی سمیت کئی اہم علاقوں پر فورسز کا کنٹرول، گولہ گرنے سے ایک ہی گھرانے کے 12 افراد جاں بحق۔

20 اکتوبر: دہشتگردی کا خطرہ ، ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند : حکیم محسود کے گاﺅں کا محاصرہ : جھڑپوں میں 30جنگجو ہلاک، 7اہلکار شہید۔۔۔تیارزہ اور کوٹکئی میں گھمسان کی لڑائی، اہم پہاڑی پر فورسز کا قبضہ ، بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ۔۔۔ اسلام آباد یونیورسٹی میں دھماکا :6افراد جاں بحق۔۔۔
21اکتوبر : جنرل اطہر عباس: جنوبی وزیرستان آپریشن مکمل ہونے میں وقت لگے گا، محسود کے ٹھکانو ں کی طرف پیش رفت جاری ، عدم استحکام پورے خطے کو متاثر کرسکتا ہے۔۔۔فورسز نے شنگواری کی پہای پر فوجی پرچم لہرادیا ، حکیم محسود اور قاری حسین کے گھر تباہ، فورسز کی تازہ کارروائی 15دہشتگرد ہلاک، ایک افسر شہید، کئی مکانات مورچوں میں تبدیل۔۔۔بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، رحمان ملک۔۔

22اکتوبر : اسلا م آباد فوجی گاڑی پر حملہ : بریگیڈئیر سمیت 2افراد شہید۔۔ فورسز کا تورہ غنڈئی پہاڑی سمیت کئی علاقوں پر کنٹرول ، 24جنگ جو ہلاک، شوانگئی میں فورسز پر حملہ ناکام، سوات میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا، باجور میں بمباری ، 3دہشتگرد ہلاک۔

23اکتوبر: پشاور میں کار بم دھماکا 15زخمی، فجائیہ کی چوکی پر خود کش حملہ ، 9افراد شہید،مہمند ایجنسی میں بارود سے بھری گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ،17جاں بحق۔۔۔وزیرا عظم کا بیان : ناکامی کا کوئی آپشن نہیںجنوبی وزیرستان آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ۔۔ ریاست کی رٹ چیلنچ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔۔۔کانی گروم، سام اور لڑمہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ، 13شدت پسند ہلاک،8زخمی۔فورسز نے شیرونگی، منیسوڑااور زوئے نارائی میں چیک پوسٹیں قائم کرنا شروع کردی۔۔۔ میڈیا ہمارا موقف بھی بیان کرے ورنہ اسے بھی نشانہ بنائیں گے: طالبان کی دھمکی

24اکتوبر : باجوڑ میں نواں پاس کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ :4اہلکار شہید۔۔ ڈمہ ڈولہ : امریکی ڈرون حملہ : 22افراد ہلاک۔۔ حکیم محسود اور قاری حسین کے گاﺅں پر فورسز کا کنٹرول۔۔۔ خیبر اور مہمند ایجنسی میں 19دہشتگرد ہلاک۔۔۔ کوٹکئی میں پرچم لہرادیا گیا، دہشتگردوں میں پھوٹ پڑ گئی ، فوجی ترجمان۔۔ قوم کو جلد دہشتگردوں سے چھٹکارا مل جائے گا، کائرہ۔۔

25اکتوبر : دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا انحصار وزیرستان آپریشن پر ہے،آرمی چیف۔۔ شین غرا اور اسپین قمر ، ترکو نہ نرئیکی اہم چوٹی کا کنٹرول۔۔ 15دہشتگرد ہلاک۔۔اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ۔۔پاکستانی شدت پسند تنظیمیں بھارت میں در اندازی کی تیاری کر رہی ہیں : چدم برم ۔۔۔ حالیہ تشدد کے زمہ دار پرویز مشرف ہیں : نواز شریف۔۔

26اکتوبر : پاکستان انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہوگا ، ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں : ترک وزیر اعظم۔۔۔ فوج کی پیش قدمی جاری ، جھڑپوں میں 34جنگجو ہلاک ,11اہلکار شہید ۔۔ سوات سے فضل اﷲ کا قریبی ساتھی گرفتار۔۔ سراروغہ، مکین اور کنی گورم کی جانب فوج پیش قدمی کا آغاز۔۔ جنوبی وزیرستان میں 19باجوڑ میں 15دہشتگرد ہلاک۔۔تمام صحافیوں کو دھمکیاں نہیں دیں صرف حکومتی دباﺅ کے باعث ہمارا موقف پیش نہ کرنے والوں کو خبردار کیا :طالبان۔۔ بھارت طالبان جنگ جوﺅں کی مدد کر رہا ہے : رحمن ملک۔

27اکتوبر : مستحکم جمہوری پاکستان کے لیے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور تجارت میں تعاون بڑھائیں گے : یورپی یونین ۔۔۔۔وزیرستان آپریشن کی کامیابی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے : آرمی چیف۔۔ اہم عمارتوں کی تصاویر بنانے والے 4مسلح امریکی گرفتاری کے ڈیڑھ گھنٹے بعد رہا۔۔۔ فورسز کی تیزی سے پیش قدمی ،42شدت پسند ہلاک۔۔مہمند ایجنسی میں 9جنگجو مارے گئے۔۔ سیکورٹی فورسز نے اہم علاقے کلئیر کرالیے بھاری گولہ باری ۔۔لدھا اور مکین پر بمباری ۔۔۔ جنڈولہ اور سراروغہ کا زیر پوام گاﺅں کلیئر۔۔ سوات اور مالاکنڈ میں 8شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

28اکتوبر : پشا ور میں پاکستانی تاریخ کا دوسرا بڑا بم دھماکا : 105افراد شہید۔ ہیلری کلنٹن کا دورہ پاکستان ۔ جبری طور پر طالبان بنائے جانے والوں کو شدت پسندوں سے الگ کرنا ہوگا: ہیلری ۔ جنوبی وزیرستان : کانی گرام کا 3اطراف سے گھیراﺅ ، 25دہشتگرد ہلاک۔ سوات سے1 4لاشیں برآمد ۔ ولی الرحمن اور قاری حسین سمیت دیگر جنگ جو قیادت کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات ۔ آئی ایس پی آر

29اکتوبر : ہیلری کلنٹن کا لاہور میں جی سی یونیورسٹی میں خطاب۔۔ جنوبی وزیرستان : فورسز نے کائی گرم کے بلند ترین مقام پر پوزیشنیں سنبھال لیں۔۔ فورسز سرا روغہ کے قریب پہنچ گئیں ۔۔ شرونگئی کو ازبک دہشتگردوں سے خالی کرا لیا گیا۔11دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید، پاک فوج۔ سوات سے طالبان کمانڈر سمیت 5جنگ جو گرفتار۔

30اکتوبر : وزیرستان آپریشن کامیاب ہورہا ہے ، آرمی چیف ۔۔ سیکیورٹی فورسز سراروغہ کے قریب پہنچ گئی۔ 14شدت پسند ہلاک،2فوجی شہید۔سروک کے علاقے میں آپریشن ، بھاری اسلحہ برآمد۔۔


No comments: