Mobile sms rumours in pakistan
کبھی کبھی بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ ہماری قوم ان باتوں پر بھی یقین کرلیتی ہے، جن کا کوئی سر ،پیر نہیں ہوتا، مثال کے طور پر ان ایس ایم ایس میسیجز کو لے لیں ، جن میں لوگوں کو موبائل فون کے زریعے وائرس پھیلنے، دھماکہ کرنے اور دیگر اطلاعات پہنچائی جاتی ہیں ، اور ہماری قوم کے پڑھے لکھے لوگ بھی عقل استعمال کرنے کے بجائے، اس میسیجز کو ڈسکس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بلکہ انھیں فارورڈ کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت بھی دیتے ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ ان ایس ایم ایس میسجز سے پھیلنے والی افواہیں ایک پوری قوم کو خوف میں مبتلا کردیتی ہیں، جن سے بحیثیت قوم ہمارے شعور کا اندازہ بھی ہوجاتا ہے ۔ اور اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ہم تعلیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور بے شعوری میں مبتلا ہیں۔ساتھ ہی ہمارا کامن سینس لیول بالکل ڈائون ہے.
Wednesday, October 21, 2009
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment