Sunday, October 25, 2009

huma wasim life and personality


case oh huma wasim

انیس سو ستاسی میں جب وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا تو وہاں ان کی ملاقات ہما سے ہوئی ۔اور یہی ملاقات ان کے شادی بندھن کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوئی ۔بہت جلد منگنی اور پھر انیس سو بانوے میں ہما کی رخصتی ہوئی۔اگرچہ ہما کا تعلق کراچی سے تھا لیکن وہ انگلینڈ میں زیر تعلیم تھیں ۔سائکالوجی اور ہیپناٹزم ہما کے فیلڈ آف ایکسپرٹیز تھے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سئیکالوجسٹ کی حیثیت سے کچھ عرصہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بھی کام کیا۔مگر جلد ایک گھریلو خاتون کی حیثیت سے ان کا فوکس گھر ٹھہرا اور پھر اکبر اور تیمور کی دیکھ بھال۔لیکن اس سال انہیں کچھ ڈائجسشن پرابلم ہوا پھر اس سے بیکٹیریل انفیکشن ہوا۔گردے بہت زیادہ متاثر ہوگئے۔ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئےانہیں سنگا پور لے جایا جارہا تھا۔لیکن جب ائر بس نے ری فیولنگ کیلئے چنائے لینڈ کیا تو اس وقت ہما کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی اس لیے ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وینٹیلیٹر کی ضرورت ہے اس لیے انہیں یہیں ایڈمٹ کرا دیا جائے تو بہتر ہے۔وہاں چنائے میں اپالو ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوئیں ۔لیکن ایک ہی وقت میں کئی اعضا کا کام چھوڑ جانا ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔بالکل ایسے ہی ہوا کہ ہر محبت کا آغاز خوشیوں سے شروع ہوتا ہے اور آنسووں پہ ختم ہوتا ہے ایسا ہی کچھ پاکستان کے اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کا حال ہے۔لیکن اس غمناک موقعے پر وسیم اکرم کیساتھ ساتھ ان کے فین بھی آج اس دکھ میں وسیم اکرم کیساتھ شریک ہیں ۔لیکن بہرحال موت ہی ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس سے انبیا سمیت کسی کو مفر نہیں ۔ہم دعا گو ہیں کہ ہما کی اس ناگہانی موت پر اللہ تعالیٰ وسیم اکرم اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


No comments: