Tuesday, October 27, 2009

Iftikhar Chaudhry twice took oath under the PCO,Dogar

Former Chief Justice Supreme Court of pakistan Abdul Hameed Dogar said that Iftikhar Muhammed Chaudhry twice took oath under theno judges who took oath under the PCO including him committed contempt of court.
PCO.The reinstatement of the judges through administrative order is unconstitutional which he has challenged, he stressed making his point that if the oaths administered to former President Gen (rtd) Pervez Musharraf and President Asif Ali Zardari were constitutional then how could oaths administered to the PCO judges be unconstitutional.

جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر نے توہین عدالت کیس میں تیراسی صفحات پر مشتمل جواب داخل کرادیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پی سی او کا حلف اٹھا کر انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے بھی ماضی میں پی سی او پر حلف لیا ہے انہیں بھی سبکدوش ہونا چاہیے ، انہوں نے توہین عدالت نہیں کی ، نوٹس کا جواب دینا ان کا قانونی حق ہے ۔ سابق جسٹس نے کہا کہ تین نومبر کے حکم کا کوئی وجود نہیں ،پرویز مشرف کا حلف آئینی تھا تو ان کا حلف بھی آئینی ہے میرے فیصلے برقرار ہیں تو میرا تقرر غیر آئینی کیسے ہوگیا ۔ عبد الحمید ڈوگر نے کہا کہ انتظامی حکم کے ذریعے ججوں کو بحال نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالت ان کا کیس نہیں سن سکتی، اکتیس جولائی کے فیصلے سے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او سے ان کا کوئی تعلق نہیں یہ سیاسی ایشو ہے۔

No comments: