Tuesday, October 13, 2009
لاہور :وکلا کا پھر ایک شہری پر بدترین تشدد
لاہور ہائیکورٹ کی خاتون وکیل اور اس کے ساتھی وکلا نے ایک شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا.تشدد میں ملوث لاہورہائیکورٹ کی خاتون وکیل نیلم اپنے دیگر وکیلوں کے ساتھ کینٹین میں بیٹھی تھی۔ جہاں اس نے کسی بات پر ویٹر کو بوتل دے ماری۔لیکن یہ بوتل راہگیر افتخار حسین کو لگی۔جس نے نیلم کو ڈانٹا۔اس بات پر نیلم کے ساتھی وکیل مشتعل ہوگئے۔ اور انھوں نے شہری کو مارنا شروع کردیا ، خاتون وکیل نیلم نے بھی ساتھیوں کے ہمراہ تشدد میں حصہ لیا ۔ اور افتخار حسین کو مارتی رہی ۔ اس دوران سینیئر وکیل عاصمہ جہانگیر اور دیگر نے مداخلت کرکے شہری کی جان بچائی۔وکلا کی جانب سے شہریوں ، میڈیا اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔ تاہم تشدد کے ذمہ دار کسی وکیل کے خلاف آج تک عدالت نے کارروائی نہیں کی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment