Saturday, October 17, 2009

maldievs:a country facing sea jaws


maldievs:a country facing sea jaws

مالدیپ کے صدر محمد ناشید اور ان کی کابینہ نے سنیچر کو زیرِ آب اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد جزیروں پرمشتمل اس ملک کو موسم کی تبدیلی سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ زیر آب کابینہ کے اجلاس کا مقصد اجلاس میں دنیا میں کاربن ڈآئی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے۔ سمندر کے نیچے رنگ برنگی مچھلیوں کے بیچ میں صدر ناشید اور ان کی کابینہ کے ارکان نے غوط خوری کے لباس میں ملاقات کی۔اجلاس کے بعد صدر ناشید سے ایک اخباری کانفرنس میں پوچھا گیا کہ ڈینمارک میں ماحول کے بارے میں آئندہ ہونے والا اجلاس اگر ناکام ہوا تو اس سے مالدیپ پر کیا اثر ہوگا؟ انہوں نے جواب دیا کہ ’ہم مر جائیں گے۔‘بعض سائنسدانوں نے پیشینگوئی کی ہے کہ سمندر کی سطح میں بلندی کی وجہ سے اس صدی کے آخر تک مالدیپ میں انسانوں کا رہنا ناممکن ہو جائے گا۔مالدیپ کی سمندر کی سطح سے اوسط بلندی دو اعشاریہ ایک میٹر ہے۔ ملک کی حکومت کا کہنا ہے کہ سمندر کی سطح میں اضافے سے ان کا ملک ڈوب جائے گا۔

No comments: