Friday, October 16, 2009

computer mistake made millioner

بھارت میں کمپیوٹر کی غلطی نے غریب کارپینٹر کو کروڑ پتی بنادیا، لیکن اس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم واپس لوٹا دی۔ریاست گجرات کے شہر احمد آبادکے رہائشی جیگوال کشور اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انھوں نے اپنا اکاوئنٹ بیلنس دیکھا جو چند ہزار کے بجائے انسٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے ہو چکا تھا۔ لیکن جیگوال نے ایماندری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوست کی مدد سے بینک حکام اوربھارت چیمبر آف کامرس کو صورت حال سے آگاہ کیا۔ بھارتی چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ جیگوال کو ان کی ایمانداری پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جیگوال کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنی محنت کی کمائی کو پسند کرتا ہے، اسے اس طرح سے حاصل ہونے والی دولت نہیں چاہئے۔

1 comment:

Sнαιѕтα Jαℓιℓ said...

ESE HI CHAND IMAND LOGON KI WAJA SE DUNYA CHAL RHI HAY....WONDERFUL