Monday, October 19, 2009

south waziristan operation-raah e nijaat





south waziristan operation-rah e nijat
جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔اس کارروائی کے لئے بہت انتظار کیا گیا، شرپسندوں کو کارروائیاں روکنے اور ہتھیار ڈالنے کا پورا موقع دیا گیا، لیکن ان کے -شوق شہادت- کو دیکھتے ہوئے آخر کار کارروائی پر مجبور ہونا ہی پڑا۔ سوات میں فوجی آپریشن راہ راست کی کامیابی کے بعد وزیرستان میں آپریشن کو راہ نجات کا نام دیا گیا ہے، یعنی اس آپریشن کی کامیابی کے بعد شاید پھر کسی بڑے آپریشن کی نوبت نہ آئے۔ کیونکہ یہی وہ علاقہ ہے جو برائی کی جڑ ہے، جہاں سے پاکستان کے خلاف تباہی کے منصوبے ترتیب دیئے جاتے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں آٹھ ہزار شرپسند موجود ہوسکتے ہیں، جن میں دس فیصد غیر ملکی ہوسکتے ہیں ۔ سوات میں آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی سے گریز کیا گیا تھا، اور تمام اٹیک ٹارگٹڈ تھے۔اس آپریشن کے نتائج حیرت انگیز رہے۔اور پاک فوج کے پروفیشنلزم کو دنیا بھر میں سراہا گیا، خود امریکی بھی حیران ہیں، انھوں نے شاید کبھی نہ چاہا ہو کہ پاکستان اپنے مسائل سے اتنی جلدی جاں چھڑالے۔ بہر حال پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت پاک فوج کے مورال کے بلند ہونے کا سبب ہے۔اور امید کی جارہی ہے کہ آپریشن راہ نجات دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا

No comments: